vosa.tv
Voice of South Asia!

سفولک کاؤنٹی میں50ملین ڈالرز کا نقصان،سڑکوں کی بحالی کا کام جاری

0

سفولک کاؤنٹی حکام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیڈرل ڈیزاسٹر ڈیکلریشن پر غور کررہے ہیں،کاؤنٹی میں ہنگامی حالت نافذ

نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں سیلاب اور بارش نے تباہی پھیلا دی ہے۔نقل وحرکت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔سڑکیں تباہی کا منظر پیش کررہی ہیں اور پانی روکنے کے لیے رکھے ہوئے کنکریٹ تیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں سینکڑوں گاڑیاں خراب ہو گئیں۔بجلی کا نظام درہم برہم ہوا ہے۔حکام نے کاؤنٹی میں ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔طوفان سے کاؤنٹی زیادہ متاثر ہوئی ہے۔کاؤنٹی میں وینڈر بلٹ موٹر پارک وے میں کئی کاروباری مراکز قائم ہیں۔اسی طرح دیگر مراکز بھی بند پڑے ہیں۔کاؤنٹی میں صفائی کے عملے کے ساتھ امدادی کارکن کاموں میں مصروف ہیں۔صفائی کا عملہ پانی کو باہر نکال رہا ہے تو دوسری جانب سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔کاؤنٹی حکام نے فیڈرل ڈیزاسٹر ڈیکلریشن پر غور کررہی ہے کیونکہ طوفان اور شدید بارش سے کاؤنٹی کو50ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.