vosa.tv
Voice of South Asia!

الینوائے کی خاتون کا جانوروں پر تشدد کی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے کا اعتراف

0

امریکی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی ایمانڈا لی فاؤرزنے عدالت میں اعترافِ جرم کر لیا ہے کہ وہ آن لائن گروپس کے ذریعے جانوروں پر تشدد اور غیر انسانی حرکات پر مبنی ویڈیوز بنانے اور انہیں پھیلانے کی سازش میں ملوث تھیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمہ نے ہزاروں ڈالر خرچ کر کے بندروں پر جنسی اور جسمانی تشدد پر مبنی ویڈیوز آرڈر کیں اور بعد ازاں انہیں انٹرنیٹ پر مختلف خفیہ گروپس میں تقسیم بھی کیا۔ حکام کے مطابق یہ گروپس بندروں پر شدید تشدد، جلانے اور جسمانی اعضا کو نقصان پہنچانے جیسے غیر انسانی مناظر پر مبنی مواد تیار کرنے اور شیئر کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ حکام نے بتایا کہ یہ ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھا جس میں دیگر افراد بھی شامل تھے۔ اس کیس میں ایک اور ملزم جوزف گیریٹ بک لینڈ پہلے ہی اعترافِ جرم کر چکے ہیں۔ ملزمہ کو سازش کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور ویڈیوز کی تقسیم کے الزام میں 7 سال قید سمیت 5 لاکھ ڈالر تک جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق اس کیس کی تحقیقات ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز نے مشترکہ طور پر کیں۔ عدالت سزا کا فیصلہ آئندہ سماعت میں کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.