vosa.tv
Voice of South Asia!

جے ایف کے ایئرپورٹ اور ہاورڈ بیچ کی سب وے سروس بحال

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں واقع جے ایف کے ہوائی اڈے اور ہاورڈ بیچ کی ٹرین سروس بحال کردی گئی ہے۔ٹرین سروس کئی گھنٹوں تک معطل رہی،کیونکہ پانی کے مین  لائن بریک ہوئی جس کے بعد پانی سب وے کے اندر داخل ہوگیا تھا۔عملے نے اتوار کی صبح مرمت کے بعد سروس کو بحال کیا۔جب سروس معطل ہوئی تو حکام نے اسٹیشن اور ایکویڈکٹ نارتھ کنڈیوٹ ایونیو کے درمیان شٹل بسیں چلا دی تھیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کینیڈی ایئرپورٹ کی ایئرٹرین میں خلل نہیں پڑا۔دریں اثنا عملہ پانی پمپ کرنے اور پانی کے مین بریک تک رسائی کے لیے سائٹ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ رہائشی علاقوں اور کاروباری اداروں کو پانی کی فراہمی بلا تعطل فراہم کی جاسکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.