vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان دھڑلیے گئے

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے کوئنز میں کارروائی کرکے گھر پر حملہ کرنے والے  ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔نیویارک پولیس کے مطابق  ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کچھ افراد نے ڈوگلسٹن سیکشن میں رہائش اختیار کیے ہوئے ایک خاندان کے گھر پر حملہ کردیا اور ملزمان گھر والوں کو زدکوب کررہے تھے۔محلے سے پولیس کو اطلاع ملی تو پولیس نے فورا کارروائی کی جب پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو ایک خاتون کو اپنی گود میں ایک بچہ لیے ہوئے گھر سے باہر بھاگتے ہوئے نظر آئی۔جس پر پولیس اہلکار الرٹ ہوئے اور ہتھیار تھام لیے تھے جبکہ باقی 7افراد گھر کے اندر ہی تھے جن کی عمریں 72 سالہ مرد، 71 سالہ خاتون، 44 سالہ خاتون، 43 سالہ مرد، 13 سالہ لڑکا، 10 سالہ لڑکی اور 1 سالہ لڑکی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب پولیس گھر کے اندر داخل ہوئی تو گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا۔ملزمان نے یرغمال بنائے ہوئے افراد کو مارا پیٹا تھا ۔43 سالہ شخص کے پاؤں پر ہتھوڑے مارے اور 71 سالہ خاتون کے چہرے پر گھونسا مارا گیا۔تشدد کا نشانہ بننے والے افراد نے طبی امداد لینے سے انکار کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین مسلح افراد گھر سے نقد رقم حاصل کرنے کے بعد کچن کی کھڑکی سے باہر نکل کر بھاگ گئے جس کے بعد پولیس نے تعاقب کرکے تینوں افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ ہے ابھی تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد مزید تفصیلات سےآگاہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.