vosa.tv
Voice of South Asia!

آف ڈیوٹی ایف ڈی این وائی چیف نے شخص کو زندہ جلنے سے بچالیا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین بلیٹ پارک وے کے قریب  ایک تیز رفتار کار کو حادثہ پیش آیا،جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی ۔اس دوران کار سوار جلتی ہوئی کار کے اندر تھا جو باہر نکل نہیں پارہا تھا ۔خدا کا کرن ایسا ہوا کہ ایف ڈی این وائے کا چیف آفس سے چھٹی کرکے گھر جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص جلتی کار کے اندر ہے تو وہ بھاگتے ہوئے کار کی طرف گئے اور دیکھا کہ ایک شخص سیٹ بلیٹ کے ساتھ الجھا ہوا بے ہوش ہے۔جس کے بعد ایف ڈی این وائے کے افسر نے انتھک کوشش کرکے بے ہوش شخص کو کار سے باہر نکلا۔جس کے بعد بےہوش شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں پر اس کی حالت مستحکم ہے۔متاثرہ شخص لانگ آئی لینڈ کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.