پولیس نے نارتھ ٹیکساس کے والدین کو چوکس رہنے کی تاکید کردی
ڈیلس(ویب ڈیسک)ریاست ٹیکساس کے علاقے ڈیلس رچرڈسن ہائی اسکول کے ایک طالب علم کو حملہ آور نے سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کردیا جبکہ ایک دوسرے واقع میں ایس یو وی گاڑی میں سوار ملزمان نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی ۔پولیس کا خیال ہے کہ دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے چونکہ معاملہ بچوں کا ہے اس لیے کیسوں کو ترجہی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ڈیلس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بیان جاری کیا ہے کہ ڈیلس کے والد چوکنا رہیں اور بچوں کو اکیلے باہر نکلنے نہ دیں اور ضروری ہدایات پر عمل کریں کیونکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔اگر علاقے میں کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فورا پولیس کو اطلاع دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس گاڑی کی تلاش ہے اس کا نمبر لائسنس پلیٹ THS9209 ہے۔رچرڈسن آئی ایس ڈی کا کہنا ہے کہ حفاظتی عملے کی پی ایچ ایس کے علاقے میں موجودگی میں اضافہ ہوگا۔پولیس نے بچوں کو بھی تاکید کی ہے کہ وہ گلیوں، ویران یا بند جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔اگر اسکول جانے کے راستے میں کوئی غیر معمولی چیز پیش آتی ہے تو کسی محفوظ جگہ پر بھاگیں اور فوری طور پر کسی قابل اعتماد بالغ، عملے کے رکن یا والدین کو اس کی اطلاع دیں۔