ڈیتھ ویلی پارک میں گرمی کی شدت سے ایک شخص جاں بحق
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)موسم گرما میں کیلیفورنیا کے ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں گرمی کی وجہ سے ایک دوسرے شخص کی موت ہو گئی ہے۔ نیشنل پارک سروس کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کے ڈوارٹے کے رہائشی 57سالہ پیرمیس روبینو ہائپر تھرمیا کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔روبینو اپنی کار میں سوار ہوا اور پارکنگ کے کنارے پر کھڑے 20 فٹ کے پشتے پر چلا گیا جہاں پر ان کی کار الٹ گئی ۔حکام کے مطابق راہگیروں نے بتایا کہ روبینو زخمی ہوا تو پارک کی رینجرز مدد فراہم کرنے کے لیے پہنچ گئی اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ دوپہر کو ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 119 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے ۔ڈیتھ ویلی نیشنل پارک کی انتظامیہ کے مطابق موسم گرما میں پارک آنے والوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ائر کنڈیشنگ میں رہ کر گرمی سے بچیں اورصبح 10 بجے کے بعد اونچائی پر پیدل سفر نہ کریں، وافر مقدار میں پانی پییں اور نمکین غذائی اجناس کا استعمال کریں ۔