نیویارک:پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت اور بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو اور ایونیو ایچ پر واقع سوئیٹنس ریسٹورانٹ کے مالک اویس بٹ کے والد غلام نبی بٹ قادری 85برس کی عمر میں رضائے الہیٰ سے لاہور میں انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ کل 14 اگست بروز بدھ بعد نمازِ عشاء جامع مسجد پی سی ایس آئی آر فیز1 لاہور میں ادا کی جائے گی۔والد کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی اویس بٹ نیویارک سے پہلی دستیاب فلائٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی نے اویس بٹ کے والد غلام نبی بٹ کے انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں اویس بٹ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔کمیونٹی نے دعا کی ہے کہ پروردگار مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلند کرے۔مرحوم غلام نبی بٹ نے پسماندگان میں ایک بیوہ،تین بیٹیوں اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔