vosa.tv
Voice of South Asia!

پینٹاگون سربراہ نے آبدوز کو مشرق وسطیٰ بھیجنےکا حکم دیدیا

0

واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے  گائیڈڈ میزائل آبدوز کو مشرق وسطیٰ  بھیجنے کا حکم دیدیا ہے اور ساتھ ہدایات جاری کی ہیں کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن طیارہ بردار بحری جہاز کے اسٹرائیک گروپ مشرق وسطی جلد ہی روانہ ہوں۔یہ بیان محکمہ دفاع نے اتوار کی رات جاری کیا ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ و دیگر اتحادی اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی معاہدے  کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کے قتل کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔حکام کو خدشہ ہے کہ مذکورہ دو واقعات کی وجہ سے ایران حملے کرسکتا ہے جبکہ امریکہ خطے میں اپنی موجودگی کو بڑھا رہا ہے۔پینٹاگون کے پریس سکریٹری میجر جنرل پیٹ رائڈر نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹن نے پہلے دن میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے بات کی اور امریکہ کے اسرائیل کے دفاع کے لیے ہر ممکن ساتھ نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا  ۔انہوں نے کہا کہ کیریئر پر F-35 لڑاکا طیارے  اور ساتھ ہی F/A-18 لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں۔رائڈر نے یہ بھی نہیں بتایا کہ یو ایس ایس جارجیا گائیڈڈ میزائل آبدوز کتنی جلدی خطے میں پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹن اور گیلنٹ نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور شہری نقصان کو کم کرنے کی اہمیت پر بھی بات کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.