کاروباری وسماجی شخصیت چوہدری سرور کی حکیم جیفریز سے ملاقات
نیویارک:پاک امریکن کمیونٹی کی کاروباری وسماجی شخصیت چوہدری سرور نے کہامیرے لیے اعزازکی بات ہے کہ میں اپنے پرانے دوست سے ملاقات کررہا ہوں۔چوہدری سرور نے 3300کونی آئی لینڈ ایونیو پر ٹاؤن ہال میں کانگریس میں اقلیتی ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز سے ملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں گرمجوشی سے ملے ۔ملاقات کے دوران پاک جمہوری حکومت کے مسائل، غزہ جنگ بندی اور امیگریشن پر تبادلہ خیال ہوا۔