لانگ آئی لینڈ میں ٹیکسس چکن اینڈ برگرز فرنچائز کا افتتاح
کسٹمرز کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور انسٹا گرام پر فالو کرنے پر انعامات بھی ملیں گے
نیویارک:نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں ٹیکسس چکن اینڈ برگرز کی فرنچائز کاافتتاح ہوگیا ہے۔کسٹمرز کو ٹیکسس چکن کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور انسٹاگرام پر فالو کرنے پر انعامات بھی دیئے جائینگے۔لانگ آئی لینڈ کی ناساؤ کاونٹی کےٹاؤن ہیمپسٹیڈ کے علاقے لیوِٹ ٹاؤن میں ٹیکسس چکن اینڈبرگرز کی فرنچائز کا افتتاح اسٹور کے مالک ایاز صدیقی نے تلاوتِ کلام ِ پاک سے کیا۔
گرینڈ اوپننگ کے روز میلے کا سماں تھا۔سینکڑوں کی تعداد میں شہری جمع ہوئے،ٹیکسس چکن اینڈ برگرز نے تمام کسٹمرز میں مفت چکن تقسیم کیا تو سب کی خوشی دوبالا ہوگئی۔ٹیکسس چکن اینڈ برگرز کے پاس دستیاب تمام مصنوعات مکمل ذبیحہ حلال ہیں اور یہ لیوِٹ ٹاؤن کی پہلی برانچ ہے۔فرنچائز کے اونر ایاز صدیقی نے اپنے قریبی دوستوں کو کچن کا بھی معائنہ کروایا جہاں حفظانِ صحت کے اُصولوں کے مطابق تیار کیا جارہا ہے۔اس موقع پر سماجی شخصیت عتیق قادری نے اس نئے کاروبار کی کامیابی،ترقی اور برکت کے لیے دعا کروائی۔ایاز صدیقی کو نئے کاروبار کے آغاز پر ان کے دوست احباب نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات بھی اظہار کیا۔ٹیکسس چکن کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور انسٹاگرام پر فالو کرنے پر کسٹمرز کو انعامات بھی دیئے جائینگے۔