vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس نے شہریوں کو ای کامرس فراڈ سے بچانے کا حل تلاش کرلیا

0

ڈیل آن لائن کریں،خریدوخروخت پولیس اسٹیشن پر ہو گی

نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فراڈ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کے لیے ہر پولیس اسٹیشن پر ای کامرس ایکسچینج زون بنادیا ہے۔شہری اس سہولت کے ذریعے محفوظ طریقہ کار سے خرید و فروخت کرسکیں گے۔نیویارک کی پولیس نے شہریوں کو ای کامرس فراڈ سے بچانے کا حل ڈھونڈ نکالا۔شہر بھر کے تمام پولیس اسٹیشن پر ای کامرس ایکس چینج زون قائم کردیے۔ اب کسی بھی چالاک،شاطر اور نوسر باز شخص کے لیےآن لائن خرید و فروخت کے نام پر شہریوں کی جان ومال کو نقصان پہچانا آسان نہیں ہوگا۔این وائے پی ڈی میں کمیونٹی افیئرز بیورو  کے ڈیٹیکٹو حارث  حمید بتاتے ہیں کہ کوئی بھی شہری آن لائن خرید و فروخت کا معاملہ طے ہونے کے بعد اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن آئے اور  آفیسر کو آگاہ کرے کہ انھوں نے کیا کچھ خریدنا یا فروخت کرنا ہے،پولیس اس خریداری کو محفوظ بنائے گی۔نیویارک  پولیس ڈیپارٹمنٹ  نے آن لائن خریداری کے نام پر فراڈ کی بڑھتی ہوئی شکایات پر ای کامرس ایکس چینج زون پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کروایا تھا،تاہم اب اسے شہر کے تمام پولیس اسٹیشن پر لانچ کردیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ای  کامرس ایکس چینج زون کے قیام سے آن لائن خریدو فروخت کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کی شکایات میں خاصی کمی آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.