vosa.tv
Voice of South Asia!

یہودی کمیونٹی6حملہ آوروں کی عدم گرفتاری پر نیویارک پولیس سے نالاں

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں کولمبیا یونیورسٹی کے ایڈمن کے گھر میں6حملہ آور داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کرکے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی ۔جس کے بعد پولیس نے دستیاب شواہد کی بناء پر حملہ آوروں کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی تاہم ملزمان  گرفتاریوں کے خود سے روپوش ہیں۔حکام کے مطابق بروکلین ہائٹس کومبیا یونیورسٹی کے سی او او  کاس ہولوے کا گھر ہے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آور گھر میں داخل ہوئے گھر کی دیواروں اور فرش پر سرخ رنگ پھینک دیا اور کیڑوں کے ڈبے پھینک دئیے جس سے گھر میں کیڑے ہی کیڑے ہو گئے ۔اس دوران ایک حملہ آور نے لابی کے دروازے کے شیشے  توڑ دئیے ۔اسی طرح عمارت اور فٹ پاتھ پر پینٹ پھینک کر عمارت کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچایا۔یہودیوں کے حامیوں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ان اہداف کو نشان زد کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جنہیں وہ نکالنا چاہتے ہیں۔جیوش کمیونٹی ریلیشن کونسل کے سی ای او مارک ٹریگر نے کہا کہ یہ نیویارک پر حملہ ہے۔ لوگوں کے دوسرے گروہوں اور خود جمہوریت پر حملے ہیں۔ابھی تک گرفتاریاں عمل میں نہیں آئی ہیں یہ مایوس کن ہے ۔کولمبیا یونیورسٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، "کولمبیا واضح طور پر توڑ پھوڑ، دھمکیوں اور ذاتی حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.