vosa.tv
Voice of South Asia!

لیسٹریا سے اپنے آپ کو بچانا ہے،نیویارک نیوجرسی میں نئے کیس رپورٹ

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک اور نیوجرسی میں لیسٹریا سے متاثر4افراد ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں جبکہ ورجینیا میں ایک شخص موت  واقع ہو گئی ہے۔اس سے قبل نیوجرسی اور الینوائے میں2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔سی ڈی سی حکام کے مطابق مجموعی طور پر 43 افراد لیسٹریا کے انفیکشن میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں داخل ہیں اور مجموعی طور پر 3افراد جان سے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شہری لیسٹریا سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کریں اور گوشت ترک کریں۔واضح رہے کہ نجی کمپنی نے مضر صحت گوشت فروخت کے لیے مارکیٹ میں رکھ دیا تھا جس کے کھانے سے لوگ لیسٹریا میں مبتلا ہوئے ۔جس کے بعد نجی کمپنی نے ہزاروں من گوشت مارکیٹ سے اٹھالیا تھا اور لوگوں سے معذرت بھی کی۔اب کمپنی کو مقدمات کا بھی سامنا ہے  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.