vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن میں فلوٹنگ پول پیئر تعمیر کرنے کا اعلان

0

نیویارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے مین ہٹن میں فلوٹنگ پول  تعمیر کرنے کا  اعلان کردیا ہے۔یہ منصوبہ آئندہ سال اگست میں   پایہ  تکمیل کو  پہنچے گا۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور گورنر کیتھی ہوکل نے فلوٹنگ پول کو پیئر 35 پر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس منصوبے کا آغاز رواں مہینے کیا جائے گا۔جس میں شہر ی انتظامیہ  مل کر فنڈنگ کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ جدید ماڈل نیو یارک کے شہریوں کو محفوظ تیراکی کی سہولت فراہم کر سکے۔ انتظامیہ  اس ماہ سے پیئر 35 پر پانی کی فلٹریشن کے منصوبے کے لیے مل کر فنڈنگ کریں گے تاکہ یہ جدید ماڈل نیو یارک کے شہریوں کو محفوظ تیراکی کی سہولت فراہم کر سکے۔میئر ایڈمز نے اس موقع پر کہا کہ فلوٹنگ  پول کے ذریعے ہم عوامی سوئمنگ پولز میں تاریخی سرمایہ کاری کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں اور تمام نیو یارک کے شہریوں خاص طور پر بچوں کے لیے تیراکی تک رسائی کو آسان بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں عوامی پولز کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لیے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے اور ساحلوں اور پولز پر لائف گارڈز کی تعداد بھی بڑھا دی ہے۔یہ منصوبہ موسم گرما 2025 میں مکمل طور پر فعال ہوگااور اس کے ذریعے شہر میں تیراکی کی سہولت کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.