vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن میں اوبر ڈرائیور پر خاتون مسافر نے کالی مرچ کا اسپرے کردیا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن اوبر واری کے دوران خاتون مسافر نے ڈرائیور پر اچانک کالی مرچ کا اسپرے کردیا۔سارا واقعہ گاڑی میں لگے کیمرے میں محفوظ ہوگیا ۔واقعہ مین ہٹن اپر ایسٹ سائڈ پر ہوا۔ جب گاڑی چلاتے ہوئے محمود فون پر بات کررہا تھا تو مسافر جینیفر گلبیولٹ اور ایک دوست خاموشی سے پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیلبیولٹ اچانک چیختے ہوئے کھڑی ہو گئی اور اسپرے کردیا جبکہ محمود خود کو بچارہا تھا ۔پولیس کے مطابق 23 سالہ خاتون نے بلاجواز محمود پر حملہ کیا اور اس کے چہرے پر کالی مرچ کا چھڑکاؤ کیا۔پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے  جبکہ  اوبر کے تجربہ کار ڈرائیور سہیل محمود کا خیال ہے کہ یہ واقعہ نسلی بنیاد پر کیا گیا تھا۔محمود نے حملے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میرا پورا چہرہ جل رہا تھا۔ یہ عمل  دو گھنٹے تک جاری رہا۔اسے یہ خدشہ بھی تھا کہ حملہ آور اس کی گاڑی کو ہائی جیک کرنے جا رہے ہیں۔ یہ لوگوں کے ساتھ سلوک کرنے کا صحیح طریقہ نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.