vosa.tv
Voice of South Asia!

12سالہ لڑکا خالہ کے لیے مسیحا بن گیا

0

لڑکے نے 911 ڈسپیچر کی مدد سے خالہ کے بچے کی پیدائش میں مدد کی،خاتون اور نومولود صحت مند ہیں

نیویارک (ویب ڈیسک)ریاست نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں 12 سالہ لڑکا اپنی خالہ کے لیے مسیحا بن گیا ۔ہوا کچھ اس طرح کے لانگ آئی لینڈ ایسٹ اسٹریٹ پر رہائش پذیر حاملہ خاتون اپنے12سالہ بھانجے کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی ۔اس دوران خاتون حاملہ ہونے کے باعث شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئی تو12سالہ لڑکا بھاگتے ہوئے خالہ کے پاس آیا۔تو خالہ نے اسے کہا کہ ہسپتال جانے کے لیے فورا ایمبولینس بلاؤ اور خاتون درد میں مبتلا تھی ۔لڑکے نے حاضر دماغی سے کام لیا اور ایمبولینس کو فون کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ایمبولینس والوں نے جواب دیا کہ وہ ایمبولینس کو نکال رہے ہیں لیکن پہنچنے میں تھوڑا سا وقت لگے گا۔جس کے بعد لڑکے نے911پر کال کردی ۔اس دوران خالہ شدید درد سے چلا رہی تھیں۔ساؤتھمپٹن ​​ٹاؤن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 12 سالہ لڑکے کی 911 کال موصول ہوئی اور بتایا کہ اس کی 22 سالہ خالہ  شدید درد میں مبتلا ہے۔911پر مرد نے کال پبلک سیفٹی ڈسپیچر کرسٹوفر برینر کے حوالی فربریز نے لڑکے کو فون پر ہدایات دیں کہ وہ کس طرح خالہ کے بچے کی پیدائش میں مدد کرسکتا ہے ۔برینر کی ہدایات اور نوجوان لڑکے کے اقدامات کی بدولت 22 سالہ ماں نے  کامیابی سے صحت مند بچے کو جنم دیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بچے کی پیدائش ہو رہی تھی تو آفیسر جیمز کیوناگ اس مقام پر  پہنچ گئے تھے  پھر انہوں نے ماں اور نومولود کی دیکھ بھال میں مدد کی۔اس کے فورا بعد ایمبولینس پہنچی  تو ماں اور بچے کو پیکونک بے میڈیکل سینٹر لے گئی جہاں پر ماں اور بچہ دونوں ہسپتال میں ہیں اور صحت مند ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.