vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں400فٹ کی اونچائی سے گر کر نوجوان جاں بحق

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں نیشنل پارک میں400فٹ کی اونچائی سے گر کر20سالہ نوجوان جان سے چلا گیا ہے۔نیشنل پارک سروس کے ایک بیان کے مطابق گرینڈ کینین ریجنل کمیونیکیشن سینٹر کو نوجوان کے  پائپ کریک اوورلوک  سے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔اطلاع ملتے ہی عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا جہاں پر انہیں نوجوان کی لاش ملی ۔جس کی شناخت شمالی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ ایبل جوزف میجا  کے نام سے ہوئی یہ نوجوان بلندی سے نیچے گر کر جاں بحق ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات نیشنل پارک سروس اور کوکوینو کاؤنٹی میڈیکل ایگزامینر کے دفتر کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔حکام نے یہ نہیں بتایا کہ میجا کیسے گرا ہے ۔پائپ کریک وسٹا زائرین کے لیے ایک مقبول جگہ ہے ۔جہاں پر بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.