نیویارک: احمد لطیف کو صدمہ، والدہ انتقال کر گئیں
نیویارک/ویب ڈیسک :امریکن کونسل آف منارٹی وومن ( اے سی ایم ڈبلیو) کے جنرل سیکریٹری احمد لطیف کی والدہ پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کئی ہفتوں سے علیل تھیں۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سماجی و فلاحی تنظیم اے سی ایم ڈبلیو کے جنرل سیکریٹری احمد لطیف کی والدہ شمیم اختر 70 برس کی عمر میں سیالکوٹ میں رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ 3 ماہ سے علیل تھیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ کو صبح دس بجے ادا کی جائے گی اور بعد ازاں مقامی قبرستان میں انھیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے احمد لطیف کی والدہ کے انتقا ل پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ہے ۔