وزارت داخلہ نے ٹی ٹی پی کو فتنۃ الخوارج قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری
پاکستان کی وزارت داخلہ نے ٹی ٹی پی کو فتنۃ الخوارج قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،نوٹی فکیشن کے مطابق اس تنظیم سے وابستہ افراد کو مفتی اور حافظ کے القابات استعمال نہیں کئے جائیں گے ۔ٹی ٹی پی کے حوالے سے خط و کتابت اور دستاویزات میں ان کے ناموں کے ساتھ لفظ "خارجی” لکھا اور پڑھا جائے گا۔ حکومت نے نے ٹی ٹی پی کو فتنۃ الخوارج قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی اسلام کی حقیقی تعلیمات کے منافی حرکات اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث اب سے ٹی ٹی پی کو "فتنہ الخوارج” کہا جائے گا ، اس دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کے لئے مفتی اور حافظ جیسے معزز مذہبی القابات استعمال نہیں کئے جائیں گے بلکہ خط و کتابت اور دستاویزات میں انہیں "خارجی” لکھا اور پڑھا جائے گا اس اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اور نظریے کی عکاسی کرنا ہے نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ہدایات کو فوری طور پر لاگو کریں۔