نیویارک شہر میں12گھنٹوں کے اندر فائرنگ سے1شخص جاں بحق11 زخمی
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک شہر میں 12 گھنٹوں کے اندر فائرنگ کے واقعات میں 11 افراد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچے ہیں۔پولیس فائرنگ میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ۔رپورٹ کے مطابق ایسٹ ہارلیم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 24 سالہ شخص گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہوا ۔بروکلین میں ایک گھنٹے کے اندر حملہ آوروں نے4 افراد کو نشانہ بنایا۔ فلیٹ بش کے کروک ایونیو پر ایک 21 سالہ شخص کو ہاتھ میں گولی ماری گئی، پھر براؤنز ویل میں2 افراد کو گولی مار دی گئی 64 سالہ شخص کی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا اور 35 سالہ شخص کو متعدد گولی ماری گئی۔مذکورہ واقعات کے تقریباً 20 منٹ بعد کراؤن ہائٹس کے روچیسٹر ایونیو پر 43 سالہ خاتون ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئی۔چاروں متاثرین کو علاقے کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا ۔جہاں پر ان کی حالت مستحکم ہے۔موریسانیہ سیکشن میں حملہ آوروں نے 2خواتین کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔29 اور28سالہ نوجوان دائیں ٹانگ اور بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ بروکلین میں نوسٹرینڈ ایونیو کے سامنے 3افراد کو گولی ماری گئی جن کی عمریں بالترتیب 16، 18 سالہ اور 26 سال بتائی گئی ہیں۔ تینوں متاثرین کو کنگز کاؤنٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر حالت مستحکم ہے۔اسی طرح موہگن ایونیو کے قریب 39 سالہ رومن مارٹنیز کو گولی مار کرقتل کردیا گیا ۔ اس کے سر میں کئی گولیاں لگیں۔فائرنگ کے واقعات میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔