vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران اموات میں ریکارڈ اضافہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک)اگرچہ شہر کو اپنے وژن زیرو ٹریفک سیفٹی پلان کو نافذ  ہوئے عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس کے باوجود شہر کی سڑکیں پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے6ماہ کے دوران پانچوں بوروں میں ٹریفک اموات زیادہ ہوئی ہیں۔ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کا ڈیٹا ایڈوکیسی گروپس ٹرانسپورٹیشن الٹرنیٹس اینڈ فیملیز فار سیفر سٹریٹس نے جاری کیا ہے۔تنظیم کی کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر الیکسا سلیج نے کہا ہے کہ اس سال اموات  زیادہ ہوئی ہیں جو خوفناک ہے۔ اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں نیویارک شہر میں ٹریفک اموات میں 127 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ پیدل چلنے والے تھے یا پھر روڈ کراس کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر سے جان سے چلے گئے۔مذکورہ افراد کی تعداد61بتائی گئی ہے۔کاریں اور ٹرک چلانے والےافراد کی تعداد51ہے جو حادثات کے دوران جاں بحق ہوئے۔مذکورہ تعداد 10سالوں میں زیادہ ہے۔اسی طرح 12سائیکل سوار بھی جان سے چلے گئے۔3افراد فٹ پاتھ پر کھڑے تھے کہ گاڑی نے ہٹ کیا اور جان چلی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.