نیویارک پولیس نے1 ملین ڈالرز کی غیر قانونی بھنگ تحویل میں لی،گودام سیل
نیویارک میں غیر قانونی بھنگ کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف گھیرا تنگ،آپریشن کا دائرہ وسیع
نیویارک کی شہری حکومت اور پولیس نے غیرقانونی بھنگ کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی گودام سیل کردیئے اور ایک ملین ڈالر سے زائد مالیت کی بھنگ قبضے میں لے لی ہے۔نیویارک میں غیرقانونی بھنگ کی فروخت کے خلاف آپریشن جاری ہے۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز،نیو یارک سٹی کے شیرف اینتھونی مرینڈا اور نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر ایڈورڈ کیبن نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ رات برونکس میں دو غیر قانونی بھنگ آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں ایک ملین ڈالر کی نشہ آور اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔آپریشن پیڈلاک ٹو پروٹیکٹ کے تحت اس آپریشن کی سربراہی شیرف جوائنٹ کمپلائنس ٹاسک فورس نے کی۔کارروائی کے دوران کئی گودام سیل کیے گئے جس میں کروڑوں ڈالر کے غیر قانونی بھنگ اور دیگر نشہ ور اشیاء محفوظ تھیں۔میئر ایڈمزکا کہنا ہے کہ ہم نے یہ طے کیا ہوا ہے کہ ہم ان غیر قانونی اسموک شاپس کو نہیں چلنے دیں گے جو انسانی زندگی کے لیے خطرہ ہیں۔میئر نے مزید کہا کہ آپریشن پیڈلاک ٹو پروٹیکٹ کے تحت ہم پہلے ہی 630 سے زائد غیر قانونی اسموک شاپس کو بند کر چکے ہیں اور 20 ملین ڈالر کی غیر قانونی مصنوعات بھی ضبط کی ہیں اور جو لوگ قوانین کی خلاف ورزی پر51 ملین ڈالر سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے ہیں۔