جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر نئی سیلف ڈرائیونگ شٹل مفت
نیویارک (ویب ڈسک) ہوائی اڈے کے بڑے پارکنگ لاٹ سے گزرنا اس موسم گرما میں قدرے آسان ہو سکتا ہے کیونکہ سلیف شٹل سروس مفت ہوگئی ہے ۔جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسافر نئی سیلف ڈرائیونگ شٹل میں مفت میں سوار ہو سکیں گے۔ آٹھ مسافروں والی گاڑی جے ایف کے کے پارکنگ لاٹ میں گھومے گی اور ایئر ٹرین اسٹیشنوں کے ساتھ 15 اسٹاپ بنائے گی۔خود سے چلنے والی گاڑیاں پورٹ اتھارٹی کے تین ماہ طویل پائلٹ پروگرام کا حصہ ہیں۔ پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کیون او ٹول نے کہا کہ گزشتہ سال نیویارک لبرٹی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسی طرح کے پروگرام کے بعد سے چوتھا پروجکیٹ ہے اور ہم آج مستقبل کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریک کاٹن نے کہا کہ ہم اب اپنے ہوائی اڈوں کو عالمی معیار کے لیے دوبارہ تیار کر رہے ہیں جس کا مطلب عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا ہے۔جے ایف کے کے بس ڈرائیور شٹل پائلٹ پروگرام کے دوران حفاظتی نگرانی کے طور پر بھی کام کریں گے۔