vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک اسپورٹس کلب کے قریب راہ چلتی سے ایک شخص نے زیادتی کرنا چاہی تو اس دوران خاتون نے مزاحمت کی اور شور مچادیا ۔جس پر اردگرد سے گزرنے والے جمع ہونے لگے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 76 ویں اسٹریٹ اور2سکینڈ ایونیو پر پیش آیا ہے ۔متاثرہ 27 سالہ خاتون کے سر پر چوٹ لگنے سے اسے معمولی زخم آیا اور خاتون کو نیو یارک پریسبیٹیرین، ویل کارنیل میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو نارنجی رنگ کی قمیض، ٹین شارٹس اور سیاہ اور سفید جوتے پہنے ہوئے تھے ۔وہ اسکوٹر پر 76ویں اسٹریٹ سے نیچے بھاگا ہے لہذا تفتیش جاری ہے اسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.