ایف ڈی این واے کمشنر لورا کاوناگ عہدے سے مستعفی
نیویارک(ویب ڈیسک) ایف ڈی این وائی کی پہلی خاتون فائر کمشنر لورا کاوناگ نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیا ہے۔کاوناگ صرف دو سال کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔ایجنسی بظاہر پہلے ہی متبادل فائر کمشنرکی تلاش میں ہے۔کاوناگ نے کہا کہ ایف ڈی این وائے کے لیے بہترین امیدوار کی تلاش کی منتظر ہیں۔اس حوالے سے جو ممکن ہوسکا کروں گی ۔مئیر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ نے انہیں پہلی بار اکتوبر 2022 میں فائر کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا تھا ۔تقریباً 160 سال قبل شروع ہونے والے ایف ڈی این وائے کی پہلی فائر کمشنر خاتون منتخب ہوئی تھیں ۔کاوناگ فروری سے قائم مقام کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔2017 میں انہیں سیکنڈ ان کمانڈ کے عہدے پر ترقی دی گئی اور سابق کمشنر ڈینیئل نگرو کے مستعفی ہونے پر عبوری فائر کمشنر آنے سے پہلے وہ پانچ سال تک عہدے پر رہیں ۔