ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور15منٹ کے وقفے سے مارا گیا ،شناخت ہوگئی
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ایف بی آئی نے واقعہ کے15منٹ کے اندر مارا ہے ۔ایف بی آئی کے افسران نے فائرنگ کے بعد فورا ٹرمپ کو تھویل میں لیا اس دوران دیگر حصوں پر تعینات اہلکاروں نے حملہ کی نشاندہی ہوتے ہی اسے مار گرایا۔ایف بی آئی نے اتوار کی علی الصبح بیتھل پارک پنسلوانیا کے 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کو سابق صدر پر قاتلانہ حملے میں شوٹر کے طور پر نامزد کیا ہے۔کروکس کا سیاسی جھکاؤ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا ۔ ریکارڈز سے پتہ چلتا ہے کہ کروکس کو پنسلوانیا میں ریپبلکن ووٹر کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا اور وفاقی مہم کی مالیاتی رپورٹس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس نے 20 جنوری 2021 کو ایک پروگریسو پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو 15 ڈالر دئیےتھے۔