vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کے سابق صدور،گورنر و دیگر رہنماؤں کا شدید ردعمل،واقعہ کی مذمت

0

سابق صدر براک اوباما نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری جمہوریت میں سیاسی تشدد کی قطعی کوئی جگہ نہیں ہے۔ہم سب کو تسلی بخش بات ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو شدید چوٹ نہیں آئی۔ایوان کی سابق سپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کسی بھی قسم کے سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ سابق صدر ٹرمپ محفوظ ہیں۔ ہاؤس ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے  بیان میں کہا ان کی دعائیں سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔امریکہ میں جمہوریت ہے اور کسی بھی قسم کا سیاسی تشدد کبھی بھی قابل قبول نہیں ہے۔سابق صدور جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن کے بیانات آئے۔صدر جارج ڈبلیو بش کا بیان ہے کہ میں شکر گزار  ہوں کہ صدر ٹرمپ بزدلانہ حملے کے بعد محفوظ ہیں۔ اور ہم سیکرٹ سروس کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔بل کلنٹن نے کہا کہ امریکہ میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، خاص طور پر ہمارے سیاسی عمل میں ۔میں  ہلیری اور میں شکر گزار ہیں کہ ٹرمپ محفوظ ہیں۔گورنر جوش شاپیرو نے کہا کہ انہیں بہت دکھ ہوا کہ واقعہ ہماری حدود میں پیش ایا ساتھ ہی وہ شکر گزار ہیں کہ ٹرمپ محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں نفرت اور تشدد کی گنجائش نہیں۔مئیر نیویارک ایرک ایڈمز نے بھی  کہا کہ اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں اس طرح کے واقعات کو قبول نہیں کیا جاسکتا ۔میری ہمدردی ٹرمپ کے ساتھ ہے اور میں سیکرٹ سروس کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے فورا ردعمل دیا ۔ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشکور ہوں کہ میرے والد کو بچایا ۔لوگوں کی طرف سے ملنے والی محبت اور دعاؤں کے لیے بھی مشکور ہوں۔رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ۔کیسی ڈی اسٹینی۔ویویک رامسوامی۔گریگ ایبٹ۔گورنر جے بی پرٹزکر۔ڈاگ برگم۔اسٹیو سلائسز۔کرسٹی نوم ۔بین اینڈ کینڈی کارسن۔نینسی پیلوسی۔سپیکر مائیک جانسن ۔سیکرٹری پیٹ بٹگیگ نے ٹرمپ پر ہونے والے واقعہ کی مذمت کی  اور کہا کہ ٹرمپ محفوظ ہیں اس پر شکر گزار ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.