صدر بائیڈن کی ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت،تمام امریکی واقعہ کی مذمت کریں
پنسلوانیا(ویب ڈیسک) ہفتے کے روز بٹلر کاؤنٹی میں ریلی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد صدر بائیڈن نے قوم سے خطاب کیا اور واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ امریکا میں اس قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر ایک امریکی کو اس حملے کی مذمت کرنی چاہیے۔ بائیڈن نے کہا کہ ہم ایسا ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔یہ خیال کہ امریکہ میں اس طرح کا تشدد ہوتا ہے، اس کے بارے میں سنا نہیں جاتا ہے۔صدر نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ بعد میں عوام کو اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔نائب صدر کملا ہیرس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں بھی بریفنگ دی گئی کہ ٹرمپ بہتر ہیں اورہم ٹرمپ اور ان تمام لوگوں کے لیے دعا کر رہے ہیں جو فائرنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔