کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے،ایرک ایڈمز
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بٹلر، پنسلوانیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے۔ٹرمپ کی ریلی کے دوران پیش آنے والے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے میئر ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ پنسلوانیا میں آج کی ریلی میں جو واقعات رونما ہوئے وہ خوفناک ہیں۔ ہمارےسیاسی اختلاف سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم سب کو اس بات پر متفق ہونا چاہیے کہ کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے۔ایرک ایڈمز نے کہا کہ میں سابق صدر ٹرمپ اور اس حملے میں زخمیوں کی حفاظت کے لیے دعا گو ہوں۔