فائر فائٹرز نیویارک کے ساحلوں پر لائف گارڈز کی مدد کے لیے متحرک
نیویارک(ویب ڈیسک)شدید گرمی سے ستائے شہری نیویارک کے ساحلوں پر راحت حاصل کرنے کے لیے رخ کررہے ہیں تو حکام کے لیے شہریوں کی جان کی حفاظت کرنا بھی چیلنج بنا ہوا ہے کیونکہ گزشتہ دنوں لوگ نہاتے ہوئے ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔دوسری طرف لائف گارڈز متعدد شہریوں کو ریسکیو بھی کرچکے ہیں۔حکام پر ساحلوں پر مزید حفاظتی اقدامات اٹھانے کا دباؤ بڑھ رہا ہے ۔تو ایسے میں نیویارک کے فائر فائٹرز بھی لائف گارڈز کی پشت پناہی کے لیے موجود ہیں اور ریسیکو کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جس سے لائف گارڈز کو کچھ ریلیف ملا ہے کیونکہ ساحلوں پر بے حد تعداد میں لوگ موجود ہیں۔نیویارک شہر کے ساحلوں پر لائف گارڈز موسم گرما میں بہت مصروف ہیں۔لائف گارڈز کے ساتھ مل کر شہریوں کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں اور کرنے کو بھی تیار ہیں۔اسی طرح نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کا کا روبوٹکس یونٹ، آگ بجھانے میں استعمال ہونے والے ڈرونز کے ساتھ اب بیچ ٹاسک فورس کا حصہ ہے جس میں متعدد ایجنسیاں پارکس ڈیپارٹمنٹ کے مصروف لائف گارڈز کو ایسے وقت میں سپورٹ کرتی ہیں جب ان کی زیادہ مانگ اور فراہمی کم ہوتی ہے۔اس حوالے سے فائر ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام چیف جان ایسپوزیٹو نے کہا کہ جب لائف گارڈز کو مدد کی ضرورت ہو تو ہم ان کی مدد کے لیے موجود ہیں اور911پر کال موسول ہورہی ہیں ۔چیف نے بتایا کہ ہمیں ایک بچے کے لاپتہ ہونے کی شکایت موصول ہوئی ،ہمیں اس بات کا خدشہ تھا کہ وہ بچہ گہرے پانی میں نہ چلا گیا ہو لیکن ہمارے جوانوں نے بچے کو ریسکیو کیا ۔انہوں نے بتایا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ڈرونز کو موسم گرما میں پہلی بار شارکوں کو تلاش کرنے کے لیے رکھا ہے ۔ہمیں مشرق کی طرف ایک شارک نظر آئی تو حفاظتی اقدامات کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون دراصل ایک فلوٹیشن ڈیوائس کو گرا سکتا ہے جسے ریسٹ ٹیوب کہا جاتا ہے۔