نیویارک شہر کے ثقافتی اداروں کے لیے53 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان
نیویارک سٹی کے میئرایرک ایڈمز نے شہر کے ثقافتی اداروں کے لیے53 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس سالانہ بجٹ میں ثقافتی غیر منافع بخش تنظیموں کی مالی اعانت کے لیے مجموعی طور پر 254 ملین ڈالر کی ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے۔ نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر کے ثقافتی اداروں میں ایک تاریخی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مالی سال 2025 کے لیے 112 ارب ڈالر کا متوزان بجٹ پیش کیا ہے جو شہر کے قابلِ برداشت بحران سے نمٹنے اور محنت کش طبقے کے لوگوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری پر خرچ ہوگا۔ یہ بجٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ثقافتی اداروں کے پاس وہ وسائل موجود ہوں جو انہیں نیویارک کے لوگوں کو شامل کرنے، سیاحوں اور زائرین کو راغب کرنے، اور شہر کی معاشی و سماجی بہبود کے لیے ضروری ہیں۔ میئر ایڈمز نے شہر کے ثقافتی اداروں کے گروپ سی آئی جی اور ثقافتی ترقیاتی فنڈ سی ڈی ایف کے لیے نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف کلچرل افیئرز کو $22 ملین سے زیادہ کی بحالی کا اعلان کیا۔ اسکے علاوہ ایگزیکٹو بجٹ کی تجویز میں، میئر ایڈمز اور سٹی کونسل کے مالیاتی سال2025 کے منظور شدہ بجٹ میں اضافی $53 ملین کو شامل کر کے نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف کلچرل افیئرز کے پاس اب $254 ملین کا ریکارڈ بلند بجٹ موجود ہے۔ یہ بجٹ شہر بھر میں ایک ہزار سے زیادہ ثقافتی غیر منافع بخش تنظیموں کی مدد کرے گا، جو نیویارک کے ثقافتی شعبے کو فروغ دینے اور ثقافتی تجربات کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔