vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی،مئیرکا دعوی

0

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نےاپنی  ہفتہ وار پریس کانفرنس میں مختلف اہم امور پر گفتگو کی۔  مئیر ایڈمز نے شہر کے ثقافتی اداروں میں تاریخی سرمایہ کاری اور مالی سال 2025 کے بجٹ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شہر کی معاشی اور سماجی بہبود، قابل استطاعت رہائش کے بحران، اور محنت کش طبقے کے لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی بات کی۔میئر ایرک ایڈمز نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں متعدد اہم موضوعات پر بات کرتے ہوئے شہر کی حفاظت،معیشت، صفائی اور دیگر اہم امور پر روشنی ڈالی۔میئر ایڈمز نے کمشنر اور پولیس ایگزیکٹو ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ شہر سے 17ہزار سے زائد غیر قانونی بندوقیں تحویل میں لے لی گئیں ۔قتل عام، فائرنگ، بڑے پیمانے پر لوٹ مار، چوری، اور ٹرانزٹ جرائم میں کمی آئی ہے۔میئر ایڈمز نے1ہزارتخلیقی تنظیموں کو 53 ملین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عجائب گھر نہ صرف آرٹ کے مقامات ہیں بلکہ اقتصادی انجن بھی ہیں جو سیاحت میں مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  شہر کی سیاحت نے پچھلے سال 60 ملین ڈالرز کمائےتھے۔شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے مئیر نے کہا کہ  شہر کی سڑکوں سے 14 بلین پاونڈ کے تھیلوں کو ہٹانے کے منصوبے کے لئے نئے کوڑے دان متعارف کروائے جا رہے ہیں جو ایک سے نو رہائشی یونٹس والی عمارتوں اور خصوصی استعمال کی عمارتوں کے لیے لازمی ہوں گی۔پریس کانفرنس میں چارٹر ریویژن کمیشن کے اعلان اور نیویارک کے لوگوں کی شرکت پر بات کی گئی۔میئر ایڈمز نے پریس کانفرنس کے اختتام پر سوالات کے لیے وقت بھی مختص کیا، تاکہ حاضرین کے سوالات کا جواب دے سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.