نیو یارک سٹی اور بوسٹن کے درمیان چلنے والی ایمٹرک سروس بحال
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک اور بوسٹن کے درمیان چلنے والی ایمٹرک سروس بحال کردی گئی ہے ۔سروس ہفتے کے روز بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے معطل ہوئی تھی ۔ ایمٹرک سروس کے ترجمان نے کہا کہ سروس میں خلل سرکٹ بریکر کی خرابی کی وجہ سے تھا جو نیویارک کے پین اسٹیشن اور کنیکٹی کٹ کے نیو ہیون میں یونین اسٹیشن کے درمیان ہوا ۔ریل سروس نے کہا کہ بوسٹن اور نیویارک کے درمیان سروس "مکمل طور پر بحال” کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ خیال کیا جارہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ بجلی چلی گئی تھی جس کی وجہ سے آپریشن بند ہوا ٹرینیں اتوار کو شیڈول کے مطابق چلیں گی۔ایمٹرک بکنگ کرانے والے صارفین کو ایڈجسٹ کرئے گا ۔ترجمان نے عوام سے معذرت کی ہے کہ خلل کی وجہ سے انہیں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا