vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارکرز کو گرمی سے بچاؤ کے لئے اہم ہدایات جاری

0

نیویارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائجین نے شہریوں کو گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔نیو یارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ، محکمہ صحت اور دماغی حفظان صحت نے نیو یارکرز کو گرمی کے موسم میں محفوظ رہنے کے لیے کچھ اہم مشورے دیے ہیں۔نیشنل ویدر سروس نے ہیٹ ایڈوائزری جاری کی ہے، گرمی اور مرطوب حالات کی وجہ سے درجہ حرارت شہر کے کچھ حصوں میں ممکنہ طور پر 98°F سے 100°F  تک پہنچ سکتا ہے، اور ساتھ ہی بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔ساحل سمندر پر جانے والوں کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ ساحلوں پر خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔ احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کے لیے  اپنے جسم کو ہائیڈریٹڈ رکھیں اور پانی کی مقدار بڑھائیں۔ الکحل اور کیفین والے مشروبات سے پرہیز کریں۔ایئر کنڈیشنڈ جگہوں میں وقت گزاریں، اگر گھر میں ایئر کنڈیشننگ نہیں ہے تو پبلک لائبریری، شاپنگ مال، یا کولنگ سینٹر میں جائیں۔ سورج کے انتہائی گرم اوقات، خاص طور پر دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک، باہر جانے سے گریز کریں۔ اگر باہر جانا ضروری ہو تو دھوپ سے بچاؤ کے لیے ٹوپی، سن گلاسز، اور سن سکرین استعمال کریں۔ ڈھیلے، اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ جسم کو ٹھنڈا رکھا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.