سعودی عرب انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم
سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ ڈاکٹر ھلا بنت مزید التویجری نے کہا ہے کہ مملکت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کےلیے اعلی بین الاقوامی معیارات کے حصول کے لیے پر عزم ہے یہ عزم مملکت کی گہری جڑیں رکھنے والے اصولوں، اقدار اور اس کی قیادت کی انسانی فلاح وبہبود کو اولین ترجیح دینے پر مبنی ہے۔ڈاکٹر ہلا بنت مزید التویجری نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے یونیورسل پریوڈک ریویو میکانزم کے چوتھے دور کے اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کی انہوں نے زور دیا کہ مساوات، مکالمے، تعاون، غیرجانبداری، معروضیت اور شفافیت جیسے اصولوں کو انسانی حقوق کے دائرے میں ریاستوں کے درمیان کسی بھی باہمی تعاون کی کوششوں کی بنیاد بننا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے یونیورسل ریویو کے چوتھے اجلاس کی 80 فیصد سے زیادہ سفارشات قبول کرنا انسانی حقوق کے لیے اس کی حقیقی وابستگی کا اظہار ہے انہوں نے مملکت میں انسانی حقوق میں اہم اصلاحات اور پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی وژن 2030 کے بعد سے 150سے زیادہ قانون سازی اور ادارہ جاتی، عدالتی اور طریقہ کار کی اصلاحات کی گئی ہیں۔