vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں سوا نیزے پر سورج

0

محکمہ صحت کی شہریوں کو اختیاط برتنے کی اپیل

نیویارک کے ایمرجنسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ صحت نے موسم گرما کی پہلی ممکنہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے ۔شدید گرمی کے دوران درجہ حرارت 95فارن ہائیٹ تک جاسکتا ہے۔نیویارک شہر شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہے ۔حکومت نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدمات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ایمرجنسی منیجمنٹ ،محکمہ صحت اور دماغی حفظان صحت نے ایمرجنسی پلان پر کام شروع کرتے ہوئے کولنگ سینٹرز کھول دئیے ہیں۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق شدید گرمی کی لہر کے دوران درجہ حرارت 95فارن ہائیٹ اور اس سے زائد بھی ہوسکتا ہے۔نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں شدید گرمی کی لہر آرہی ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ تمام شہری اس کے منفی اثرات سے محفوظ رہیں ،گرمی کی لہر  صرف  خطرناک نہیں بلکہ اختیاط نہ کرنے کی صورت میں جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے ۔مئیر کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ شہری اختیاطی تدابیر پر عمل کریں اور حفاظتی اقدامات پر مبنی تیاری مکمل رکھیں،اپنے پڑوسیوں بچوں اور بوڑھے افراد کا خٰال رکھیں ،پالتو جانوروں کے لیے  پینے کا مناسب بندوبست کریں۔مئیے نے کہا کہ ہم نے شہریوں کے لیے کولنگ سینٹرز کھول دئیے ہیں اور یہ جمعرات تک کھلے رہیں گئے۔     

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.