vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں کرکٹ کا پہلا میچ کب کھیلا گیا۔؟ تاریخ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

0

رپورٹ زین ندیم

ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ2024  کا آغاز  امریکہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ سے ہوا تاہم امریکہ میں کرکٹ نئی نہیں آ غاز 18 ویں صدی میں ہوا تھا۔ کہا جاتا ہے کے کرکٹ کی تاریخ کا اولین میچ بھی انہی دو ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا ۔ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز کے ساتھ امریکا میں بھی جاری ہے تاہم اس ملک میں کرکٹ نئی نہیں بلکہ جنٹلمین گیم کا آغاز 18 ویں صدی میں ہوچکا تھا۔امریکا میں کرکٹ کا آغاز اٹھارویں صدی میں ہوا تھا اور 1844 میں پہلا عالمی مقابلہ ہوا تھا جو امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ہوا تھا۔کراچی میں امریکی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پر معلوماتی ویڈیو جاری کی ہے۔ ٹیم کی جرسی پہنے قونصل جنرل کانریڈ ٹریبل نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے امریکا میں کرکٹ کی  نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں کرکٹ سے زیادہ بیس بال اور فٹبال مشہور ہے تاہم اب جنٹلمین کھیل بھی شہرت پا رہا ہے۔رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے میگا ایونٹ سے قبل بنگلہ دیش کو سیریز میں شکست دی اور پھر ٹورنامنٹ میں پاکستان کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔امریکا اگلے مرحلے سپر ایٹ تک رسائی کے لیے صرف ایک میچ کی فتح کی دوری پر ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان پہلے ہی راؤنڈ سے اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.