vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے سابق پولیس افسر کو4مرتبہ عمر قید کی سزا

0

نکولس ٹارٹاگلیون ایک پولیس اہلکار تھا جو منشیات فروشوں سے متاثر ہوا اور منشیات فروشی کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مجرم نکولس نے2016میں ایک شخص کا گلا گھونٹ دیا اور پھر تینوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تاکہ سر میں گولی مار سکے ۔مین ہٹن میں امریکی اٹارنی کے دفتر نے بتایا کہ نکولس ٹارٹاگلیون کو 2016 میں ایک شخص پر چوری کرنے کا شبہ تھا اسے پھندے لگایا اور گلہ گھونٹ دیا اور اس کے ساتھ خاندانی ساتھیوں کو  کو پھانسی دے دی تھی۔امریکی اٹارنی ڈیمیان ولیمز نے ایک بیان میں کہا، ’’نیکولس ٹارٹاگلیون نے مارٹن لونا کو پیسے کے لیے بے دردی اور بے حسی کے ساتھ قتل کیا اور پھر اربانو سانتیاگو، میگوئل لونا اور ہیکٹر گٹیریز کو محض اس لیے بے رحمی سے پھانسی دے دی کہ وہ غلط وقت پر غلط جگہ پر تھے۔وہ نیو یارک سٹی سے تقریباً 20 میل شمال میں، ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی کے ایک گاؤں برائیرکلف منور میں پولیس افسر رہ چکے ہیں۔استغاثہ نے بتایا کہ ٹارٹاگلیون نے مارٹن لونا پر تشدد کیا، جس پر اس نے $250,000 چرانے کا شبہ کیا تھا اور پھر زپ ٹائی سے اس کا گلا گھونٹ دیا، استغاثہ نے کہا کہ  اس کے بعد وہ تین دیگر مردوں  لونا کے بھانجے، اربانو سینٹیاگو، اور میگوئل لونا، اور خاندانی دوست ہیکٹر گٹیریز کو کچھ جنگلوں میں لے گیا اور انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ پھر ان سب کو سر کے پچھلے حصے میں گولی ماری گئی۔وہ تین آدمی مارٹن لونا کے ساتھ تھے جب اغوا ہوئے تھےانہیں مارا گیا۔ استغاثہ نے سزا کے ایک خط میں لکھا، جس میں انہوں نے ٹارٹاگلیون کے جرائم کو "بدنام” کہا۔حکام نے بتایا کہ چاروں افراد کی لاشیں نیو یارک کے اوپری حصے میں اوٹس ول میں ٹارٹاگلیون کی پراپرٹی پر دفن کی گئیں۔ ایف بی آئی کی ایک ٹاسک فورس کو دسمبر 2021 میں لاشیں ملی تھیں۔ٹارٹاگلیون کو  چار عمر قید کی سزا سنائی گئی جو لگاتار چلائی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.