vosa.tv
Voice of South Asia!

 شہری حکومت کی 43 سالہ نشئی ملازمہ گرفتار

0

نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 112 کے عملے نے شہری حکومت کے محکمہ اسکول سیفٹی کی 43 سالہ آف ڈیوٹی ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمہ پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام ہے۔ تھانہ نمبر 52 کی حدود میں 2609 ایکیوڈکٹ ایوینیو پر ایک نا معلوم شخص ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔ تھانہ نمبر 32 کی حدود میں لینوکس ایوینیو ویسٹ 135 اسٹریٹ پر ایک نامعلوم شخص 19 سالہ لڑکے پر حملہ کر کے فرار ہوگیا۔دوسری طرف تھانہ نمبر 43 کا عملہ 16 سالہ لڑکی کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 52 کا عملہ 17 سالہ ہسپانوی لڑکے کو تلاش کر رہا ہے۔ تھانہ نمبر 28 کا عملہ 15 سالہ ہسپانوی لڑکی کو تلاش کر رہا ہے۔تھانہ نمبر 47 کا عملہ 14 سالہ ہسپانوی لڑکی کو تلاش کررہا ہے اور تھانہ نمبر 107 اور 83 کے عملے نے گمشدہ افراد کو تلاش کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.