نیویارک:محمد ثمر کے سسر کا سوئم،مغفرت کے لیے قرآن خوانی
نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی سماجی وکاروباری شخصیت محمد ثمر کے مرحوم سسر شجاعت علی خان کا سوئم منعقد ہوا۔ قرآن و فاتحہ خوانی میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت محمد ثمر کے سسر مرحوم شجاعت علی خان کا سوئم بروکلین کے علاقے میں قائم جامعہ محمدیہ رضویہ میں ہوا۔سوئم میں کمیونٹی سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مرحوم کی روح کے ایصال ِ ثواب کے لیے قران خوانی میں بھی حصہ لیا۔اس موقع پر تلاوت قرآن مجید بھی کی گئی۔بعد ازاں نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔امام نےاپنے بیان میں موت کی حقیقت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ موت برحق ہے اور ہر نفس کو اس کا مزہ چکھنا ہے،اللہ تعالی نے قرآن مجید میں پہلے موت کا زکر کیا ہے اس کے بعد حیات کی بات کی ہے۔اس موقع پر مرحوم شجاعت علی خان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کروائی گئی،سوئم میں محمد ثمر کے عزیز و اقارب اور دوست احباب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی و کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔علاقہ پولیس کے افسران نے بھی محمد ثمر کے سسر کے انتقال پر تعزیت کی اور پرُسہ دیا۔