vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک شہری حکومت کی آف ڈیوٹی ملازمہ کو گرفتار

0

نیو یارک پولیس نے شہری حکومت کےمحکمہ اصلاحات  کی 38 سالہ آف ڈیوٹی ملازمہ کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزمہ پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔  تھانہ نمبر 32 کی حدود میں 259 ویسٹ 139 اسٹریٹ پر افراد نے حملے کی کوشش کی اور ناکام فرار ہوگئے۔ واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہوگئی۔  تھانہ نمبر 45 کی حدود میں 2204 سٹار لنگ ایوینیو پر ایک شخص ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔  واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری طرف تھانہ نمبر 120 کا عملہ 16 سالہ گمشدہ ہسپانوی لڑکی کو تلاش کر رہا ہے۔  آخری با رانہیں گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور تھانہ نمبر 30 کے عملے نے 14 سالہ لڑکی کو تلاش کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.