بھارتی مسلح افواج کے بدعنوانی کے اسکینڈل خطرناک حد تک اضافہ
بھارتی فوج کے میگا اسکینڈلز، بھرتیوں میں سفارش ، ہائی پروفائل کیسز اور دیگر کرپشن کے کیسز معمول کا حصہ بن چکے ہیں.کشمیرمیڈیا سروس نے بھارتی فوج کی بدعنوانی کےدھندے کو پھر بے نقاب کر دیا۔ بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ میجر امرجیت سنگھ شاہی کو مبینہ طور پر بیس سابق ساتھی فوجیوں کو چھ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔فاشسٹ مودی کے سائے تلے پلنے والی بھارتی مسلح افواج کے اندر بدعنوانی کے اسکینڈل خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔حال ہی میں کشمیر میڈیا سروس نے بھارتی فوج میں بدعنوانی کے جال کو بے نقاب کیا۔کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ میجر امرجیت سنگھ شاہی کو مبینہ طور پر 20 سابق ساتھی فوجیوں کو 6 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ میجر امرجیت سنگھ شاہی اور اس کے قریبی ساتھی کے خلاف شکایات درج کرائی گئیں کہ انہوں نے سرمایہ کاری پر زیادہ منافع کا جھوٹا وعدہ کیا لیکن ان کی رقم کبھی واپس نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق شاہی نے اپنا عہدہ اور اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دھوکے سے اپنے سابق ساتھی فوجیوں کا اعتماد حاصل کیا اور انہیں کانپور میں شکلا کی فرم منی ملٹی پلائرز میں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا۔کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ کیا کہ میجر امرجیت سنگھ شاہی نے جعلی بیانات دکھائے جس میں ڈیمیٹ اکاؤنٹ بیلنس تقریباً 62 کروڑ روپے ظاہر کیا گیا جو بعد میں جعلی نکلا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے اقتدار میں یہ واقعہ فوجی قیادت کے احتساب اور مودی کی بدعنوانی کو روکنے کے لیے نام نہاد کیے گئے اقدامات پر سوال اٹھاتا ہے۔ اس سے پہلے بھی بھارتی فوج کے افسران مُفت کا راشن ہڑپنے میں ملوث رہ چکے ہیں۔