vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض:بین الاقوامی باکسنگ مقابلوں میں پاکستانی نژاد باکسر نے میدان مارلیا

0

سعودی عرب میں بین الاقوامی باکسنگ کے منعقد ہونے والے مقابلوں میں پاکستانی نژاد باکسر محمد حمزہ شیراز نے اپنے مدمقابل امریکہ کے ایمو ولیمز کو ہرا کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ریاض سپورٹس ارینا دل دل پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی باکسنگ کے مقابلے منعقد ہوئے۔

جن کو دیکھنے کے لیے ہزاروں سعودی،پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شائقین موجود تھے باکسنگ کے مقابلوں میں کوئنز بیری اور میشروم کلبز کے باکسرز کے مابین مقابلے منعقد ہوئے جس میں تیسری فائٹ میں پاکستانی نژاد باکسر محمد حمزہ شیراز اور امریکن باکسر ایمو ولیمیز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں گیارہویں راونڈ میں محمد حمزہ شیراز کے زور دار پنچ نے ولیمز کو ناک آوٹ ہونے پر مجبور کردیا۔جس پر سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ترکی الشیخ نے حمزہ شیراز کو گلے لگا کر مبارکباد دی جبکہ ریاض سپورٹس ارینا دل دل پاکستان کے قومی نغمے سے گونجتا رہا اور پاکستان سمیت سعودی شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کوئنز بیری نے چار ایک کے مقابلے سے جیت لیا مقابلے جیتنے والے باکسرز کو انعامی رقم انعام میں دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.