vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں بین الاقوامی ریاض ٹریول فئیر کا آغاز

0

سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے سعودی عرب میں بین الاقوامی ریاض ٹریول فئیر کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جو ملکی اور غیر ملکی افراد کی توجہ کا مرکز ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز کنونشن سینٹر میں بین الاقوامی ریاض ٹریول فئیر میں مختلف ممالک کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن سمیت دیگر سیاحتی کمپنیاں شریک ہیں پاکستانی کمپنیوں کے پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان احمد فاروق نے کیا اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش میں شرکت کرنے پر ان کو خوب سراہا ۔اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ کے دیگر ممالک کے لوگوں کی سیاحت کے لیے پاکستان اہم ترین ملک ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سعودی شہریوں میں پاکستانی سیاحت کو فروغ دیں تاکہ اس سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔سفارت خانہ پاکستان کی منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ  شگفتہ زرین کا کہنا تھا کہ قدرت نے پاکستان کو انتہائی خوبصورت علاقوں سے نوازا ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں اور سعودی خواتین کے لیے پاکستان میں سیاحت کے بے شمار مواقعے موجود ہیں۔ریاض ٹریول فئیر میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ کسی عالمی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی پاکستان کی سیاحت اور ثقافت میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے پاکستان کا رخ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.