vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں نواز شریف اور مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین  پیش کیا گیا

0

سعودی عرب میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے اجلاس منعقد کیا  جس میں لیگی عہدیداروں اور ممبران نے کیک کاٹ کر میاں محمد نوازشریف سمیت ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن ہاوس میں منعقدہ اجلاس میں شریک عہدیداروں اور ممبران کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر ہماری تاریخ کا روشن ترین دن ہے جب پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنا جس پر ہم میاں نوازشریف کے جرات مندانہ فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے قوم کی امنگوں کے مطابق بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے ردعمل میں ایٹمی دھماکے کرکے خطے میں طاقت کے توازن کو قائم کیا مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں قیام امن کے لیے کام کیا ہے اور 28 مئی 1998 میں میاں نواز شریف نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا وہ ناقابل فراموش ہے جنھوں نے ایٹمی دھماکے کرکے قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا اور آج میاں نواز کی رہنمائی میں ملک معاشی طاقت بننے کی راہ پر گامزن ہے اجلاس سے مرزا منیر بیگ،مخدوم امین تاجر، رحیم صافی،حسنین ملک، محمود احمد باجوہ سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا جبکہ آخر میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.