vosa.tv
Voice of South Asia!

میئرنیویارک اور مئیر شکاگو کی سربراہی میں 40 دیگر میئرز کا دو طرفہ اتحاد

0

تارکین وطن کو کام کی اجازت دلوانے کے لیے حکام سے رابط،تارکین وطن کو کام کی اجازت ملنے سے معاشی فائدہ ہوگا

 نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور شکاگو کے میئر برینڈن جانسن نے 40 سٹیز فار ایکشن (C4A) کے میئرز اور کاؤنٹی ایگزیکٹوز کے اتحاد کی قیادت کی جس میں حالیہ آنے والے اور دیرینہ غیر دستاویزی تارکین وطن کے لیے کام کی اجازت طلب کی گئی۔ تقریب سے خطاب میں  نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا  کہ نئے آنے والے اور دیرینہ تارکین وطن دونوں کے لیے کام کی اجازت میں توسیع پوری قوم کے لیے معاشی فائدہ ہوگی۔ مجاز کام زیادہ اجرت اور کم استحصال کا باعث بنتا ہے، کام کی جگہ کی حفاظت اور وقار کو بڑھاتا ہے۔ مئیر نے کہا کہ کام کی اجازت میں توسیع کرکے، بائیڈن-ہیرس انتظامیہ کمیونٹی کے ان قیمتی ارکان کی مدد کی طرف ایک اہم قدم اٹھا سکتی ہے جو امریکی افرادی قوت اور معیشت میں بڑے پیمانے پر حصہ ڈالتے ہیں۔ اس اقدام کو کانگریس کے 80 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔ ایڈمز نے کہا  کہ نیو یارک سٹی میں امریکن ڈریم ورکس اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ ہمارا شہر تارکین وطن کی نسلوں کے بغیر دنیا کا سب سے بڑا شہر نہیں  بن سکتا،  ہم چاہتے  ہیں کہ امریکہ میں آئے تمام امیگرینٹس کو کام کرنے دیں۔ کانگریس کی طرف سے کسی طویل المدتی جامع اصلاحات کی عدم موجودگی میں، تارکین وطن کے لیے کام کی اجازت میں توسیع ایک بڑی فتح ہے یہ تارکین وطن کو وہ سب کرنے کی اجازت دیتا ہے جو وہ  اس ملک میں کرنے آئے تھے ، یہ اقدام  کارکنوں کے استحصال کو روکتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.