vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کا ہولوکاسٹ میوزیم طلباء کو مفت فیلڈ ٹرپس دینے کے لیے تیار

0

 سرکاری اسکولوں اور چارٹر اسکولوں کے 85,000 طلباء اگلے تین سالوں میں مین ہٹن میں واقع یہودی ورثے میوزیم کا دورہ کریں گے۔

نیو یارک:نیو یارک شہر میں ہولوکاسٹ میوزیم سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت کے طلباء کو مفت تعلیمی میدان  فیلڈ ٹرپس فراہم کرئے گا جس کا مقصد یہود دشمنی کا مقابلہ ہے۔یہ پروگرام  سرکاری اور چارٹر اسکولوں کے 85,000 طلباء کو اگلے تین سالوں میں مین ہٹن کے میوزیم آف جیوش ہیریٹیج کا دورہ کرنے کی اجازت دے گا۔ نیو یارک سٹی ملک کا سب سے بڑا اسکول ڈسٹرکٹ ہے یہاں دس لاکھ سے زائد طلباء پڑھتے ہیں۔  منتظمین کا کہنا ہے کہ میوزیم اور نئے پروگرام میں ہر سال ضلع کے آٹھویں جماعت کے ایک تہائی طالب علموں کی میزبانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سٹی کونسل کی رکن جولی مینن نے کہا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد میوزیم کے ساتھ یہ خیال اٹھایا اور امریکہ میں بڑھتی ہوئی یہودی دشمنی کا مقابلہ کرنے کی کوشش ہے  کیونکہ حماس اسرائیل جنگ کے بعد امریکا میں یہودی اور مسلمان امریکی آمنے سامنے ہیں۔ایک ڈیموکریٹ اور ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے کی بیٹی مینن نے ایک بیان میں کہا، "ہمیں اس نفرت کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک فعال نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ اسی لیے میں نے یونیورسل فیلڈ ٹرپ پروگرام کے وژن کے ساتھ میوزیم آف جیوش ہیریٹیج سے رابطہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.