vosa.tv
Voice of South Asia!

لانگ آئی لینڈ میں ٹیکساس چکن اینڈ برگر کا افتتاح

0

اسٹور کے افتتاح کے موقع پر خریداروں کی لائنیں،تقریب میں سماجی وکاروباری شخصیت راجہ حسن کی بھی شرکت  

نیویارک:امریکا بھر میں فرائیڈ چکن کے لیے مشہور ٹیکساس چکن اینڈ برگر کے ایک اسٹور کا نیویارک کے علاقے  لانگ آئی  لینڈ میں افتتاح کردیا گیا۔ریاست نیویارک میں برگر کے شوقین افراد کیلیے لانگ آ ئی لینڈ کے علاقے ازلپ ٹاؤن میں ٹیکساس  چکن برگر کا افتتاح ٹاؤن سپروائزر اینجی کار پینٹر  نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت راجہ حسن بھی شریک تھے۔ٹیکساس چکن اینڈ برگرز کے افتتاح کے بعد مہمان جب اندر داخل ہوئے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس مو قع پر ٹاون سپروائزر  اینجی کارپنٹر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے  ٹیکساس چکن اینڈبرگرز  کے قیام کو حلال فوڈز کھانے والوں کے لیے ایک بہترین اضافہ قرار دیا جبکہ راجہ حسن احمد نے  مسلم کمیونٹی کو سپورٹ کرنے پر اینجی کارپنٹر کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیکساس چکن اینڈبرگرز کی کم و بیش45 برانچز   مختلف شہروں میں قائم ہیں اور اس سال میں ان میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔اس موقع پر ٹاؤن سپر وائزر اینجی کارپنٹر نے ٹیکساس چکن اینڈ برگرز کے  ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ستائش کے لیے ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.