vosa.tv
Voice of South Asia!

پولیس اور پاکستانی کمیونٹی کا تعلق پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،کمشنر  ایڈورڈ کبان

0

نیویارک:نیویارک پولیس کے کمشنر ایڈورڈ کبان نے کہا ہے کہ  پاکستانی کمیونٹی اور پولیس کے درمیان تعلق پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا ہے،یہ بات انھوں نے کمیونٹی کے ساتھ منعقدہ ٹاون ہال میٹنگ سے خطاب میں کہی۔بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو  پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان منعقدہ ٹاؤن ہال میٹنگ کا آغاز تلاوت ِ کلام  پاک سے ہوا۔بعد ازاں امریکا کا ترانہ پڑھا گیاجبکہ لوٹیننٹ محمد علی نے پاکستان قومی ترانے پڑھا۔تقریب میں  پاکستانی کمیونٹی کی  کثیر  تعداد سمیت پولیس میں شامل  پاکستانی نژاد  امریکی افسران اور اہلکار نے شرکت کی ۔ پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان،پولیس چیف جیفری میڈری،انسپکٹر عدیل رانا  اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بطور  مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔شرکاء سے خطاب میں پولیس کمشنر  ایڈورڈ کبان نے کہا کہ ایگزیکٹیو ممبران کے ساتھ    یہاں شریک ہونا باعث  ِ اعزاز سمجھتا ہوں،قونصل جنرل عامر احمد  کا شکریہ جنھوں نے دو  مختلف قومیتوں کو اکھٹا کیا۔اس موقع پر پولیس جیفری میڈی  نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ شرکاء کے سوالوں  کے جوابات میں ان کا کہنا تھا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ افسران کسی بھی علاقے  کے کمانڈر  بننے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے زمہ داری سونپی جاتی ہے۔تقریب میں  پاکستانی کمیونٹی کی مختلف  تنظیموں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بھی بڑی  تعداد شریک تھی،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی جرائم  کے خلاف کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ سب  مل کر کام کریں ۔تقریب میں شرکاء نے پولیس  کے اعلیٰ افسران  سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.